سینٹ پیٹرز برگ ،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ورلڈ چمپئن جرمنی نے پہلی بار کنفیڈریشن کپ پر قبضہ جمایا۔فائنل میں اس نے کوپا امریکہ فاتح چیلی کو 1-0سے ہرایا۔اس میچ سے دو دن پہلے ہی جرمنی کی انڈر 21ٹیم نے یورپین چمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔جرمنی کی جانب سے اکلوتا اور فیصلہ کن گول لارس سنڈل نے 20ویں منٹ میں داغا۔دراصل چیلی کو ایک غلطی بھاری پڑی،جب اس کے مڈ فیلڈر مارچیلو ڈیاج اپنے ایریا میں گیند پر قابو نہیں رکھ پائے،جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔چلی کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کا فائدہ جرمنی نے اٹھایا۔ہاف ٹائم سے پہلے اس دور کا ایک اور موقع ملا تھا، تب گول پوسٹ پر کھڑے کلاڈیو براوو نے لیون گوریتجکا کے شاٹ کو روک لیا تھا۔